مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔
ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ غزہ جنگ سے متعلق دوحہ میں جاری مذاکرات نتیجہ خیز اور مثبت رہے ہیں اور ہم نے معاہدے کا مسودہ فریقین کو ارسال کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے کے حوالے سے فریقین کے درمیان تنازعات کی بنیادی رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے اور فریقین کے درمیان اس وقت دوحہ میں بات چیت جاری ہے اور ہم طرفین کی توثیق کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم غزہ سمیت تمام فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور اس سلسلے میں فیصلہ سازی کا اختیار صرف فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ